جج نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کو اپنی ذلت نشر کرنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 دسمبر 2016 13:39

جج نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کو اپنی ذلت نشر کرنے کا حکم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 دسمبر 2016ء) : حال ہی میں پاکستان کے ایک گروپ جیو گروپ نے اے آر وائی پر برطانیہ کی ایک عدالت میں بدنامی کا الزام عائد کیا۔ پاکستان کے دو ہائی پروفائل ٹی وی چینلز کا یہ کیس برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت تھا جس کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔ جس کے مطابق جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی ہتک عزت کرنے پر اے آر وائی گروپ جیو گروپ کو 25 ملین روپے ادا کرے گا۔

اس کیس کے فیصلے کے بعد عدالت کے جج ڈیوڈ ایڈی نے اے آر وائی کو حکم دیا کہ اے آر وائی اپنے ٹی وی چینلز پر جیو گروپ سے متعلق خبر نشر کرے گا، بصورت دیگر پہلے سے ہی سزا پانے والے نیٹ ورک اے آر وائی کو مزید اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جج کے حکم کے مطابق اے آر وائی کو کہنا ہے کہ 2دسمبر 2016ء کو ہائیکورٹ کے جج نے اے آر وائی کے برطانوی ناشر کو جیو گروپ کو میر شکیل الرحمان، ایڈیٹر ان چیف جنگ/ جیو گروپ کو بغیر کسی بنیاد کے 24 ٹی وی چینلز پر بدنام کرنے پر 25 ملین روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے مزید کہا کہ یہ تمام نشریات پاکستان کی صحافتی کمیونٹی میں میر شکیل الرحمان کو بدنام کرنے کے لیے کی گئیں۔ جج نے اے آر وائی کو یہ مکمل پیغام 3 دسمبر کو شام 6 بجے، رات 10 بجے اور آدھی رات 3 بجے نشر کرنے کا حکم دیا۔ جج نے اے آر وائی کو یہ بھی حکم دیا کہ اگر بدنامی کہنا کافی نہیں تو یہ بھی کہا جائے کہ اے آر وائی کے پاس میر شکیل الرحمان پر عائد الزمات سے متعلق ثبوتوں کی عدم موجودگی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق اے آر وائی نے اس کے خلاف اپیل بھی دائر کی ہے، البتہ اس اپیل کی تاریخ یا سماعت سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :