وزیراعظم فاروق حیدر خان آزادکشمیر کوکرپشن سے فری بنانے کی طرف کوشاں ہیں ‘یہی وجہ ہے کہ اپنے پہلے بیرونی دورے موقع پر اپنے ذاتی خرچ سے جانا ان کی آئندہ آنے والے سیاستدانوں اور سابقہ حکومت کیلئے ایک مثال ہے

مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما شیخ آفتاب کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:51

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان آزادکشمیر کوکرپشن سے فری بنانے کی طرف کوشاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے پہلے بیرونی دورے موقع پر اپنے ذاتی خرچ سے جانا ان کی آئندہ آنے والے سیاستدانوں اور سابقہ حکومت کیلئے ایک مثال ہے را جہ فاروق حیدر خان ایک اچھی روایت قائم کر کے خطہ کے عوام کیلئے ایک زندہ مثال پیدا کی ہے جس پر پوری کشمیری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے عوام نے گزشتہ انتخابات میں ان کو انکا اصل مقام یاد دلایا ہے انشاء اللہ پانچ سال کے بعد آزاد حکومت آزادکشمیر کو ایک بین الاقوامی علاقہ بنا کر دکھائیگی ۔

۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ آفتابنے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان آزادکشمیر میں میرٹ بحالی ، خطے میں تعمیروترقی ، کرپشن کے خاتمے اور خطے میں عوامی فلاح و بہبود ، اور عوام صحیح معنوں ان کے حقوق دلانے کیلئے جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کو تمام مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے مسلم لیگ ن اپنا کردارادا کر رہی ہے آج آزادکشمیر کے اندر کرپشن اور اقرباپروری کی سیاست کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں انشاء اللہ بہت جلد آزادکشمیر کرپشن سے پاک ریاست ہو گی ۔

۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ایک ایماندار شخصیت کا نام ہے جنہوںنے ہمیشہ آزادکشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردارادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج آزاد کشمیر کر فرد راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حکومتوں نے آزادکشمیر کے وسائل کو اپنے مادر پدر کی جاگیر سمجھ کر جس طرح لوٹا ہے عوام نے گزشتہ انتخابات میں ان کو انکا اصل مقام یاد دلایا ہے انشاء اللہ پانچ سال کے بعد آزاد حکومت آزادکشمیر کو ایک بین الاقوامی علاقہ بنا کر دکھائیگی ۔

متعلقہ عنوان :