مسلم کانفرنس سے زیادہ کوئی سیاسی جماعت ملک کی وفادار نہیں‘ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے غریب عوام سے کفن تک چھین لیا‘ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی مسلم کانفرنس کی اولین ترجیح ہے

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:51

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس سے زیادہ کوئی سیاسی جماعت ملک کی وفدار نہیں۔ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے غریبب عوام سے کفن تک چھین لیا۔ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی مسلم کانفرنس کی اولین ترجیح ہے مسلم لیگ ن نے کشمیر کاز کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

جبکہ مسلم کانفرنس کی اولین ترجیح کشمیر کی آزادی ہے کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا مسلم کانفرنس چین سے نہیں بیٹھے گی۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیارضوان الیاس عباسی نے کہا کہ ریاست کو اکھاڑا بنا کر رکھ دیا گیا ہے عوام کے بنیادی مسائل سے کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے بڑی بڑی رشوت طلب کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ سفید ہاتھی بن چکی ہے۔ جو صرف اور صرف حکومتی ارکان کے اشاروں پر کام کرتی ہے اور ناچتی ہے غریب کا گزارہ مشکل ہو کر رہ گیا ہے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کا پہیہ جاام کر دیا گیا ہے۔ ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ کی جا رہی ہیپاکستان مسلم لیگ نے آزاد کشمیر میں اپنی سلطنت قائم کر لی ہے۔اور بڑے بڑے ہوائی اعلانات حکومتی مشینری کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملک کی وفاداری میں اپنی پارٹی کا ایجنڈہ قائم کیے ہوئے ہے اور ملک و قوم کو شدے بحرانوں سے نکالنے کی ہمت اور سکت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

جبکہ مسلم کانفرنس کی اولین ترجیح کشمیر کی آزادی ہے۔ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا مسلم لیگ ن چین سے نہیں بیٹھے گی

متعلقہ عنوان :