مسلم کا نفرنس تا ریخی ورثہ کی ما لک ہے‘جسکے قا ئدین چوہدری غلا م عبا س اور سردار عبدالقیوم نے دو قومی نظریہ کی بنیا دپر جاری تحریک آزادی کشمیر کو پوری دنیا میں ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ دنیا کو اب امن کی خاطر امن کو حاصل کرنا ہوگا

مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار کی بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار نے کہا ہے کہ آل جموں وکشمیر مسلم کا نفرنس تا ریخی ورثہ کی ما لک ہے۔

(جاری ہے)

جسکے قا ئدین قا ئد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلا م عبا س اور مجا ہد سردار محمد عبدالقیوم خا ن ؒنے دو قومی نظریہ کی بنیا دپر جاری تحریک آزادی کشمیر کو پوری دنیا میں ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ دنیا کو اب امن کی خاطر امن کو حاصل کرنا ہوگا‘بھارتی اور ہمدردی رکھنے والو ں کے عزائم کو خا ک میںملا دے گا عوام کے ساتھ کھلواڑکرنیوالے ڈھونگ رچا نا بند کر دیں میر پور کی عوام گواہ ہے کہ انکے حقوق کے تخفظ کیلئے چا لیس سال مردانہ وار مقابلہ کیا ہے آئندہ بھی یقین رکھیں کہ ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہم زبا نی کلامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ڈنکے کی چھوٹ پرلڑنا با خوبی آتا ہے کشمیریوں کو آزادنہ فیصلے کر نے اور تحریک آزادی کشمیر پاکستان کے استحکام کو تقویت ملے گئی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس لاکھوں شہیدا اور غازیوں قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباسؒ،قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے عظیم مشن کے وارث ہیں مشکل حالات آگئے بڑھنے سے نہیں روک سکتے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں آل جمون وکشمیر مسلم کانفرنس پر چم بلند رکھے گئی سلیم زمان ڈار نے کہا کہ نظریہ اور عقیدہ رکھنے والے کبھی منزل سے ہٹ نہیں سکتے مسائل کے حل کیلئے مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردارادا کیا آئندہ بھی اسی مشن کی تکمیل کیلئے بھرپور کردارادا کیا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نہ کبھی کمزور تھی اور کھبی کمزور ہونے دیں گے ہر مشکل سے مشکل وقت میں اپنے اسلاف کے مشن کی تکمیل کیلئے بھرپور کردارادا کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :