فرنٹیئرکور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قلعہ عبداللہ میں کارروائی میںبڑی تعدادمیں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:48

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرکے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،ترجمان ایف سی کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ جنگل پیر علیزئی میں فرنٹیئرکور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 25کلو گرام بارود،9عدد دستی بم ،3اے پی ایم ایس،10ڈیٹو نیٹرز ،15ایم پرائما کارڈ ،ایس ایم جیز ار ایشیش اور دیگر تخریب کاری مواد برآمد کرلیا،فرنٹیئرکور بلوچستان نے علاقے میں مزید سرچ آپریش شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :