قظری لڑکی نے پورا چڑیا گھر خرید کر تمام پرندے آزاد کر دئیے،

انسانوں کے ساتھ پرندوں اور جانوروں کو بھی آزادی کا حق حاصل ہے

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:03

قظری لڑکی نے پورا چڑیا گھر خرید کر تمام پرندے آزاد کر دئیے،

قطر ۔22دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء) انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں اور جانوروں کو بھی آزادی کا حق حاصل ہے ، تاہم وہ بے زبان ہوتے ہیں اور اپنے جذبات بیان نہیں کر سکتے مگر ان کو قید رکھنے سے ان کی بھی حالت وہی ہوتی ہے جو ایک عام انسان کی حالت قید میں ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ ایک قطری لڑکی نے آزادی کے ان جذبات کو سمجھتے ہوئے پورا چڑیا گھر ہی خرید ڈالا ، لڑکی نے تمام پرندوں کو ایک ٹرک میں ڈال کر آزاد اور کھلی فزا میں لے گئی جہاں جا کر اس نے ٹرک نے دروازے کھول دئیے اور تمام پرندے آزاد کر دئیے۔


سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ہزاروں پرندوں کو ٹرک سے نکل کر آزاد ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر لڑکی کے اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے