بیلجیم میں دہشتگردی کیلئے جمع ایک ارب روپے کا پتہ چلا لیا گیا

ہر سال ایک کھرب روپے سے زائد کی مشکوک فنڈنگ ہوتی ،400بینک اکائونٹس فنڈنگ میں ملوث

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:16

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء)بیلجیم میں دہشتگردی کیلئے جمع ایک ارب روپے کا پتہ چلا لیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ شبہ ہی400 بینک اکاونٹس2015 سے ہشتگردی کی فنڈنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے سربراہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ این جی اوز شام میں جہادیوں کی بھرتی کیلئے پیسے جمع کر رہی ہیں۔ہر سال ایک کھرب روپے سے زائد کی مشکوک فنڈنگ ہوتی ہے۔ بینکوں سے بہتر رابطوں کا ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔