ساہیوال میں ڈاکوئوں نے 7لاکھ 33ہزار روپے کی نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی چھین لی

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوں نی7 لاکھ 33ہزار روپے کی نقدی ، ایک ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار۔ غلہ منڈی بائی پاس پر چک 9-92ایل کے قریب تین بجے صبح تین مسلح ڈاکوئوںنے ایک ٹریکٹر ٹرالی نمبر 7713ایس ایل ایف کے آڑھتی کے ٹریکٹر ڈرائیور محمد ندیم اور کنڈیکٹر محمد وسیم سے نقدی اور تین سو تھیلے گندم مالیت 6لاکھ روپے بمعہ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہو گئے ۔

ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو باندھ کر کھیتوں میں پھینک گئے ۔

(جاری ہے)

ساہیوال لاہور روڈ پر شرقی بائی پاس پر چھ ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار امانت رضا کو روک کر اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی انیس ہزار تین سو روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ کمیر شیر والا بنگلہ روڈ پر چک 9-156ایل کے قریب دو ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری عبدالرزاق موٹر سائیکل نمبر 8935ایس ایل ایم کے سوار کو پستول دکھا کر روک لیا نقدی ایک لاکھ چودہ ہزار اور موٹر سائیکل اور موبائل چھین کرملزمان نے موٹر سائیکل تھوڑے فاصلہ پر پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس غلہ منڈی نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر د ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :