جے سی سی کا اجلاس 29دسمبر کو چین میں ہوگا

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت جے سی سی کے پہلے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختونخواکے گورنر و وزیر اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے شرکت کی

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:54

جے سی سی کا اجلاس 29دسمبر کو چین میں ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت پلاننگ کمیشن میں جمعرات کوچین پاکستان جوائنٹ کواپریشن کمیٹی کاپہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا۔ جے سی سی کا اجلاس 29دسمبر کو چین میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک ایک حکومت یا صوبے کا منصوبہ نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے ،ہم سب کو مل کر اس منصوبے کو کامیاب کرناہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں مل کر اس منصوبے کے خلاف تمام سازشوںکا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ تقدیر بدلنے کا منصوبہ جس سے پورے ملک کو فائدہ ہو گا۔