وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے ریلویز ڈویژن کے لئے 13ارب 99کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے روں مالی کے سال کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 13ارب 99کروڑ 28لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 41ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گوادر میں ریلوے لائن کو کوسٹل ہائی وے سے ملانے کے لئے 18کروڑ، سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کے لئے 10کروڑ،خانیوال۔ رائیونڈ ٹریک کو دو رویہ کرنے کے لئے 20کروڑ، نئے ڈی ای لوکوموٹوز کے لئے ایک ارب 68کروڑ، کول ٹرانسپورٹیشن کے لئے 3ارب 83کروڑ، خانیوال۔ سکھر سیکشن کی بحالی کے لئے 88کروڑ، 2010ء کے سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 89کروڑ، رولنگ ٹریک کی بحالی کے لئے 73کروڑ، ہنڈرڈ ڈی ای لوکوموٹو کے لئے 78کروڑ، خان پور۔ لودھراں ٹریک کی بحالی کے لئے 72کروڑ، ڈرائی پورٹس پر سہولیات اور اپ گریڈیشن کے لئے 22کروڑ، پورٹ قاسم ۔بن قاسم سٹیشن کے لئے 53کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔