پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کی انسپیکشن مکمل نہ ہو سکی‘ فیصل آباد کی 2پروازیں منسوخ سے مسافروں کو پریشا نی

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:44

پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کی انسپیکشن مکمل نہ ہو سکی‘ فیصل آباد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کی انسپیکشن مکمل نہ ہو سکی فیصل آباد کی 2پروازیں منسوخ مسافروں کو پریشا نی تفصیلات کے مطا بق حویلیاں طیارہ حا دثے کے بعد پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیارے انسپیکشن کی غرض سے گرائونڈ کر دیے تھے تا حال انکی انسپیکشن کا عمل مکمل نہ ہو سکا گز شتہ روز کرا چی فیصل آباد آنے والی پرواز PK340اور فیصل آباد سے کراچی جا نے والی پرواز PK341جہاز کم ہو نے کی وجہ سے منسوخ ہو گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشا نی کا سا منا کر نا پڑا۔