اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز کی100 سے زائد ٹکٹ منسوخ کر دئیے گئے

مسافروں کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر احتجاج

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) اسلام آبادسے کراچی جانے والی پروازکے 100 سے زائد مسافروں کے ٹکٹ منسوخ کردئیے گئے ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے لیے پرواز پی کے 301کے 100 سے زائد مسافروں کے ٹکٹ منسوخ کردیے گئے۔ٹکٹ منسوخ اور سیٹ نا ملنے پر مسافروں نے بینظیربھٹو ایئر پورٹ پر احتجاج کیا۔مسافروں کا موقف ہے کہ چھوٹا طیارہ کراچی بھیجا گیا،اب کل کے ٹکٹ دئیے جارہے ہیں۔فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی سمیت تمام فلائٹس وقت پر روانہ ہورہی ہیں ، کسی میں تاخیر نہیں۔

متعلقہ عنوان :