قائد اعظم نے ملک کی صورت میں قوم کو تحفہ دیا‘ قائد اعظم کے جذبے کو دوبارہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘ ایمان‘ اتحاد‘ تنظیم کے قول پر عمل کرکے مسائل سے نکل سکتے ہیں‘ اس سال ہر گھر میں 25 دسمبر کو قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جانا چاہئے

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا’’قائد اعظم بحیثیت پارلیمنٹرین ‘‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:38

قائد اعظم نے ملک کی صورت میں قوم کو تحفہ دیا‘ قائد اعظم کے جذبے کو دوبارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد اعظم نے ملک کی صورت میں قوم کو تحفہ دیا‘ قائد اعظم کے جذبے کو دوبارہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘ ایمان‘ اتحاد‘ تنظیم کے قول پر عمل کرکے مسائل سے نکل سکتے ہیں‘ اس سال ہر گھر میں 25 دسمبر کو قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جانا چاہئے۔

وہ جمعرات کو قائد اعظم بحیثیت پارلیمنٹرین کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دنیا بھر میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وزیر بنتے ہی قائد اعظم کو ہر تعلیمی ادارے کا جذبہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ قائد اعظم کے پارلیمنٹ اور نوجوانوں کے بارے میں پیغامات روزانہ نشر کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں قائد اعظم نے ہمیں وہ ملک دیا جہاں ہم پرامن اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اس سال ہر گھر میں پچیس دسمبر کو قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جانا چاہئے۔

طلبہ اپنے کالجز اور یونیورسٹیوں میں قائد کی تعظیم میں کیک کاٹیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے جذبے کو دوبارہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ایمان اتحاد اور تنظیم کے قول پر عمل کرکے مسائل سے نکل سکتے ہیں۔ قائد اعظم کے تصویری مقابلے میں سوشل میڈیا کے ذریعے شرکت کی جاسکتی ہے قائد اعظم نے ملک کی صورت میں قوم کو تحفہ دیا۔ (ن غ)