ضلعی انتظامیہ نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:25

ضلعی انتظامیہ نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا
چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)چمن میں ضلعی انتظامیہ نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے، شہرمیں سکیو رٹی سخت ،سرکاری ذرائع کے مطابق چمن میں ضلعی انتظامیہ نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے جس کے لیے چمن شہر اور گردونواح میں سکیورٹی انتظامات کومزید سخت کردیا گیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر شہر کے اندر داخل ہونے اور باہر جانے والے گاڑیوں اور افراد کی سخت چیکنگ جاری ہے ،اس موقع پر لیویز اہلکاروں نے متعدد گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گاڑیوں کے شیشوں کو کالے پلاسٹک سے صاف کردیا جبکہ شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کالے شیشے لگانے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔