مظفرآباد ‘سرکاری یوٹیلیٹی سٹور عام منافع خوروں سے چار ہاتھ آگے

یوٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت ہونے والی اشیائوں میں پچاس فیصد اضافہ حکومتی اور پرائس کنٹرول کمیٹی تما م دعوے ہوائی ثابت ہوگئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں الٹی گنگا بہنے لگی کم قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کے لئے قائم کردہ سرکاری یوٹیلیٹی سٹور عام منافع خوروں سے چار ہاتھ آگے یوٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت ہونے والی اشیائوں میں پچاس فیصد اضافہ حکومتی اور پرائس کنٹرول کمیٹی تما م دعوے ہوائی ثابت ہوگئے چیک ان بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے علاقے بینک روڈ، اولڈ سیکرٹریٹ ،ٹاہلی منڈی ،سماں بانڈی ، چہلہ بانڈی سمیت دیگر مقامات پر قائم سرکاری یوٹیلیٹی سٹورو ں نے انت مچا دی کم قیمت پر فروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش کے لئے قائم کردہ سرکاری یوٹیلیٹی سٹوروں نے منافع خوروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا چینی 65سی70روپے فی کلو جبکہ وہی چینی عام دکانوں پر بھی 65روپے کلو مل رہی ہے جبکہ دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی 50%فیصد اضافہ کردیا ہے جو کہ عوام کے لئے باعث افسوس عوام کی چیخیں نکل گئی عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو سستی اشیاء کے لئے عمل درآمد کرے اور یوٹیلیٹی سٹوروں کے خلا ف فوری ایکشن لیں بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی ۔