حکومت کا وفاقی محکموں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:51

حکومت کا وفاقی محکموں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء)حکومت نے ملک بھر کے تمام وفاقی محکموں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں بجلی کی بچت کیلئے ہفتہ میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں حکومت نے ملک بھر کے تمام وفاقی محکموں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کرکے صرف اتوار کی تعطیل کو بحال رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق جس کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو بھجوائی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق یہ سمری جلد ہی منظور کرلی جائیگی اور ہفتہ میں دو تعطیلات اور اسی طرح دیگر تعطیلات آنے سے دفاتر کا کام بری طرح متاثر ہوتا ہے جس پر حکومت نے ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔