فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات،راستے بند ہونے سی2بچے جاں بحق

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) فیصل آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات ، راستے بند ہونے کے باعث 2بچے جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے سلسلے میں سول ہسپتال جانے والا راستہ بند ہونے کی وجہ سے تیز بخار میں مبتلا ننھی بچی تڑپ تڑپ کر والد کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی ۔

ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کیلئے سول ہسپتال کے سامنے کا راستہ بند کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

بچی کو گوجرہ سے علاج کیلئے فیصل آباد کے سول ہسپتال میں داخل کرانے کیلئے لیجایا جا رہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام راستے بند ہونے سے بچی نے راستے میں ہی تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔ دوسری جانب پانچ ماہ کا بیمار بچے کو بھی ہسپتال نہ پہنچایا جا سکا اور وہ بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد والدین بچے کی لاش ہاتھوں میں اٹھا کر گھر روانہ ہو گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑکیں بند ہونے سے مریضوں اور ورثاکو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ایمبولینسوں کو بھی ہسپتال جانے کیلئے راستہ نہیں دیا جا رہا ۔