Live Updates

پلی بارگین سے ثابت ہوگیانیب کرپشن کو فروغ دے رہاہے، عمران خان کا ٹوئٹ

مشتاق رئیسانی نے 40 ارب کرپشن کی اور 2ارب واپس کر دیے،چیئرمین تحریک انصاف

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:51

پلی بارگین سے ثابت ہوگیانیب کرپشن کو فروغ دے رہاہے، عمران خان کا ٹوئٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مشتاق رئیسانی نے 40 ارب کرپشن کی اور 2ارب واپس کر دیے، مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین سے ثابت ہوگیانیب کرپشن کو فروغ دے رہاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین سے ثابت ہوگیانیب کرپشن کو فروغ دے رہاہے، مشتاق رئیسانی نے 40 ارب کرپشن کی اور صرف 2ارب واپس کیے،ایک اور پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف کا یہ کہنا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے بیرون ملک جانے اورمیرا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالت پر دبائو ڈالا --، یہ ظاہر کرتا ہے کہ طاقتور طبقہ اگر قانون کی خلاف ورزی کرے تو اس کے لیے کوئی سزا نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات