درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:51

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق12 نومبر کوہونے والے خودکش حملے کے 40روز بعد درگاہ شاہ نورانی کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور زائرین کو مکمل تلاشی کے بعد مزار پر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف سی کے جوان درگاہ کے اطراف سیکورٹی پرتعینات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بم حملے کے بعد تمام مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور مستقبل کیلئے سیکورٹی پلان بھی ترتیب دیا گی ۔یاد رہی12 نومبر کو درگاہ پر دھمال ڈالی جا رہی تھی کہ اس دوران ایک خودکش حملے میں خواتین سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :