آصف زرداری کسی معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں گئے،رحما ن ملک

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:43

آصف زرداری کسی معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں گئے،رحما ن ملک
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) پیپلز پا رٹی کے رہنمارحما ن ملک نے کہا ہے کہ آصف زرداری کسی معاہدے یابارگین کی بنیاد پرملک سے باہرنہیں گئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر بیماری کی وجہ سے باہرتھے، اپنے ایک بیان میں رحمٰن ملک نے کہا کہ کچھ وفاقی وزرا کو ان کی واپسی سے تکلیف ہورہی ہے مگر انہیں معلوم ہوناچاہییکہ ہم نے بھی نوازشریف کی وطن واپسی میں مددکی تھی۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر بیماری کی وجہ سے باہرتھے، آصف زرداری نے بہتر محسوس کیاتواپنے گھرآرہے ہیں۔رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا ملک ہے جب کوئی واپس آنا چاہے آجائے۔

متعلقہ عنوان :