اوکاڑہ:2 ٹرکوں میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی

ٹرک میں سوار 2 افراد جھلس کر جاں بحق

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:43

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) اوکاڑہ میں دو ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے ایک ٹرک میں سوار 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کے قریب پیر دی ہٹی روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے باعث ٹرک میں سوار 2افراد جھلس گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو اسپتال منتقل ردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :