دشمن ہمارا مذاق اڑا رہا ہے کہ ہم ایک ماہ بھی بھارتی فلموں کے بغیر نہ رہ سکے۔سینئیر اداکار ایوب کھوسہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 دسمبر 2016 11:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سینئری اداکار ایوب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی گئی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پابندی کس کے کہنے پر لگائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

کیا اس میں حکومت کو کوئی عمل دخل تھا؟ اور اگر حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تھا تو کیا سوچ کر یہ پابندی عائد کی گئی تھی؟ انہوں نے کہا کہ سینما مالکان کو احتجاج کا حق کس نے دے رکھا ہے؟ سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی اب ختم کر دی ہے جس کی وجہ یہ دی گئی کہ ہماری سینما انڈسٹری بحران کا شکار ہو گئی ہے۔

ایوب کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کے اس اقدام سے ہماری جگ ہنسائی ہوگی۔ پڑوسی ملک کے لوگ ہم پر ہنسیں گے اور ہمارا مذاق اڑائیں گے کہ ہم ایک ماہ بھی بھارتی فلموں کے بغیر نہیں رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چینلز اور ڈرامہ انڈسٹری میں اتنا دم ہے کہ وہ بھارتی مواد کے بغیر بھی رہ سکتے ہیں۔ ایوب کھوسہ نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :