بیٹے کی پیدائش کے بعد ننھے نواب کی والدین کے ساتھ پہلی جھلک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 دسمبر 2016 11:25

بیٹے کی پیدائش کے بعد ننھے نواب کی والدین کے ساتھ پہلی جھلک

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 دسمبر 2016ء): بالی وڈ فلمسٹار کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے اس معروف جوڑے کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

یہی نہیں سوشل میڈیا پر کرینہ کپور خان کی اپنے ننھے نواب تیمور علی خان کے ساتھ تصاویر بھی گردش کرنے لگیں جن کی بعد ازاں کرینہ کپور اور سیف علی خان کے قریبی ذرائع نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تمام تصاویر جعلی ہیں اور انہیں سافٹ وئیر کے ذریعے بنایا گیا ہے ۔

تاہم اب ننھے نواب تیمور علی خان کی اپنے والدین کے ساتھ پہلی تصاویری جھلک سامنے آ گئی ہے ۔ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے مداح ننھے نواب کو دیکھنے کے لیے خاصے بے تاب تھے جس کے بعد ایک تصاویر جھلک جاری کی گئی ہے جسے سوشل میڈیا پر خاصا شئیر اور لائک بھی کیا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر پہلی تصاویری جھلک آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ننھے نواب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد ننھے نواب کی والدین کے ساتھ پہلی جھلک