جنید جمشید کی تدفین سے قبل قبر سے خوشبو آ رہی تھی۔ خاکروب کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 دسمبر 2016 11:15

جنید جمشید کی تدفین سے قبل قبر سے خوشبو آ رہی تھی۔ خاکروب کا دعوی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 دسمبر 2016ء) : پاکستان کے معروف مبلغ اور نعت خوآں جنید جمشید چترال سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں سوار تھے جب طیارہ حادثے کا شکار ہوا اور طیارے میں سوار تمام مسافر اور جہاز کا عملہ شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جنید جمشید کی قبر کی صفائی کرنے والے خاکروب نے بتایا کہ جب مولانا تقی عثمانی نے جنید جمشید کی قبر کی کھُدائی کروائی تو 2 سے 3 روز کے بعدگورکن نے بتایا کہ اس قبر سے بھینی بھینی خوشبو آ رہی ہے ۔

خاکروب نے بتایا کہ جب میں قبر کی صفائی کے لیے گیا تو خوشبو اور تیز ہو گئی۔ بعد ازاں جنید جمشید کی تدفین والے دن صبح فجر کے وقت یہ خوشبو مزید تیز ہو گئی ۔ خاکروب نے بتایا کہ جب جند جمشید کی تدفین کی گئی تب بھی ان کی قبر سے نہایت تیز خوشبو آ رہی تھی جسے ان کے بیٹوں نے بھی محسوس کیا اور ہم نے قبر کی تھوڑی سے مٹی ان کے بیٹوں کو بھی ڈال کر دی ۔ خاکروب نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :