حکومت نے کھُلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 دسمبر 2016 11:06

حکومت نے کھُلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 دسمبر 2016ء): تمباکو نوشی کے شوقین افراد کے لیے بُری خبر ہے کہ حکومت نے کھُلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصلے کے باقاعدہ اعلان کے بعد ملک بھر میں کھُلے سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پابندی امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس 2002ء کے تحت عائد کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں وزارت قومی صحت کی جانب سے جلد ہی پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن میں صوبوں کو بھی سگریٹ کی فروخت پر عائد پابندی سے متعلق ہدایات کی جائیں گی تاکہ سگریٹ کی فروخت پر پابندی کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔ 2001ء میں بھی 10 سگریٹ والی ڈبیہ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔