جدہ: کنزیومر پرٹیکشن کے لیے بہترین منصوبہ بندی کی جارہی ہے : وزارتِ تجارت

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:27

جدہ: کنزیومر پرٹیکشن کے لیے بہترین منصوبہ بندی کی جارہی ہے : وزارتِ ..

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر 2016):سعودی عرب میں سخت قوانین کے باوجود صارفین کو جعلی اشیاء خریدنی پڑ جاتی ہیں ۔ اور ایسی اشیاء جن کو دیکھ کر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ اصل یا جعلی ہے ۔ اس ضمن میں سعودی وزارتِ تجارت کی طرف سے متعدد اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مہینوں میں سعودی عرب کی آٹوورکشاپس پر جعلی پرزہ جات کو چیک کرنے کے لیے وزارتِ تجارت نے متعدد ٹیمیں ترتیب دی ہیں ۔ وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہناہے کہ ہمارا مقصد صرف یہ نہیں ہے کہ ہم ان اشیاء کو پکڑیں بلکہ ہم اس سے آگے کا سوچتے ہیں ۔ تاکہ مستقبل میں جعلی اشیاء ، پرزہ جات بیچنے والوں کو روکا جا سکے ۔سعودی کنزیومر پروٹیکشن ایسو سی ایشن ( سی پی اے ) اس ضمن میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔