جدہ: سعودی ٹیلی کام آپریٹرز کو چوتھی سہہ ماہی میں منافع کی توقع

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:24

جدہ: سعودی ٹیلی کام آپریٹرز کو چوتھی سہہ ماہی میں منافع کی توقع

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر 2016) : پہلی اور دوسری سہہ ماہی میں موبائل سموں کی تصدیقی عمل کی وجہ سے متعدد کمپنیوں کے منافع میں خاصی کمی واقع ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

حکومتی دباؤ کے بعد تمام شہریوں کو جاری کی جانے والی سموں اور جاری کی گئی سموں کو فنگر پرنٹس کے ذریعے تصدیق کروانی ضروری تھی ۔سعودی عرب کی دو بڑی کمپنیوں موبائلی ،اور زین کے ترجمان کا کہناہے کہ چوتھی سہہ ماہی میں منافع کی شرح میں بہتری ہو گی ۔ان کا کہناتھا کہ فنگر پرنٹ کے تصدیقی عمل کی وجہ سے کثیر تعداد میں شہریوں کی رجسٹریشن کینسل ہوئی ہے ۔