کویت سٹی : ویزا فراڈ میں ملوث تین افراد گرفتار

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:06

کویت سٹی : ویزا فراڈ میں ملوث تین افراد گرفتار

کویت سٹی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 22دسمبر2016) : کویتی خفیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مراکشی خاتون سمیت شامی اور مصری شہری گرفتار کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق ان ملزمان کو جاری کیاگیا ویزا پہلے مرد کے نام پر جاری ہوا تھا لیکن بعد میں خاتون کے نام پر تبدیل کر دیاگیا۔اس تمام فراڈ میں خاتون سمیت مصری اور شامی شہری شامل تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مصری شہری جو کہ سرکاری محکمے میں کام کر تا تھا ۔

1000کویتی دینارکے عوض میں ملزم نے شامی شہری کے ویزے کو خاتون کے نام سے تبدیل کیا تھا ۔مصری شہری کا کہناہے کہ اس نے کسی بھی طرح کی کوئی جعلسازی نہیں کی جبکہ تحقیقات کے بعد مصری شہری نے قبول کر لیا ۔ پولیس حکام نے تینوں ملزمان کوعدالتی کاروئی کے لیے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ بھیج دیا۔