جدہ:سعودی خواتین کو پیرامڈکس میں کا م کرنے کی اجازت ملی چاہیے : رکن کونسل

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:06

جدہ:سعودی خواتین کو پیرامڈکس میں کا م کرنے کی اجازت ملی چاہیے : رکن کونسل

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016): سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے رکن کا کہناہے کہ سعودی خواتین کو طبی شعبے میں کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیئے ۔تفصیلات کے مطابقشوریٰ کونسل کے رکن نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ” خواتین کو پیرامڈکس میں کام کرنے میں کوئی حرج نہیں،یہ ایک عمدہ کام ہے اور خواتین کے لیے قانونی طورپر بہتر ہے “۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں پہلے ہی خواتین کو طبی شعبے میں ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے کی اجازت ہے ۔جبکہ ہم نے حج کے سیزن لے دوران خواتین کی کثیر تعداد کو نرسز کے لیے کام کرتے دیکھا ہے ۔وزارتِ صحت کے نجی شعبے کے ہیڈ محمد بجبیر کا کہنا ہے کہ خواتین کو آپٹیشن (آنکھوں ) کے شعبے میں کام کرنے کی اجازت ہے ،طب کے دوسرے شعبوں میں خواتین کے کام کرنے کے بارے میں سوچ بچار کیا جارہا ہے۔