ابو ظہبی:2018سے لاگو ہونے والے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے پہلے سال میں 12ارب درہم ریونیواکٹھا ہونے کی امید ہے : نیشنل کونسل

جمعرات 22 دسمبر 2016 08:58

ابو ظہبی:2018سے لاگو ہونے والے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے پہلے سال میں 12ارب درہم ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016) : متحد ہ عرب امارات کی حکومت نے سال 2018سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے کا منصوبہ بنایاہے ،یکم جنوری سے لیکر 31دسمبر 2018تک حکومت ویلیو ایڈڈٹیکس(VAT) کی مد میں 12ارب درہم صرف پہلے سال میں اکھٹے ہوں گے ۔جبکہ دوسرے سال میں ریونیو 12ارب درہم سے بڑھ کر 18سے 20درہم تک اکٹھا ہونے کی امید ہے ۔

(جاری ہے)

ان باتوں کا اظہاروزیر مملکت برائے فنانشل افئیرز عبید حامد الطیار نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات آئندہ سال 5فیصد کی شرح سے ویلیو ایڈ ڈ ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا ۔لیکن متحدہ عرب امارات کی حکومت اس کے علاوہ اور کسی بھی طرح کے ٹیکس ( انکم ٹیکس ،اور کارپوریٹ ٹیکس ) لگانے سے انکار کر دیاہے ۔وزیر مملکت نے بجٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں کے لیے دو مراحل میں ویلیو ایڈ ڈ ٹیکس میں رجسٹریشن کروانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے ۔