شارجہ : ماں کو قتل کرنے والے اماراتی شہری کو ورثہ نے معاف کر دیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 08:58

شارجہ : ماں کو قتل کرنے والے اماراتی شہری کو ورثہ نے معاف کر دیا

شارجہ:(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016): گزشتہ چند ماہ قبل ایک بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کی خبر نے پورے امارات میں سنسنی پھیلا دی تھی ۔ملزم کے پکڑے جانے کے بعد کیس کی سماعت ہوئی اور گزشتہ روز اماراتی شہری کوقتل ہونے والی خاتون کے شوہر اور دوسرے بیٹوں نے معاف کرنے کا حلف نامہ عدالت میں جمع کرواد یا۔تفصیلات کے مطابق اماراتی نوجوان نے اپنی ماں کو نازیبا پیشہ اختیار کرنے پر غصہ میں آکر قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے ماں کو مارنے کے بعد اس کی لاش کئی دنوں تک اپنے کمرے میں ہی رکھی لیکن خاتون کی تلاش کے دوران پولیس نے اس کے کمرے سے مردہ ماں کی لاش برآمد کر لی ۔ تعفن زدہ لاش کو دیکھنے کے بعد جب ملزم سے تفتیش کی گئی تو اس نے سب اُگل دیا۔ورثہ نے جو کاغذات عدالت میں جمع کروائے ہیں ان کے مطابق 29 سالہ شہری کی دماغی حالت خراب ہے ۔اس نے دماغی حالت خراب ہونے کے باعث اپنی ماں کا قتل کیا۔عدالت میں جواب داخل کروایا گیاکہ میڈیکل کمیٹی کی طرف سے عدالت کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملز م کی دماغی حالت خراب ، عدالت نے ملزم کو بری کر دیاہے ۔