شارجہ :کمرے میں گیس بھر جانے سے تین پاکستانی جاں بحق

جمعرات 22 دسمبر 2016 08:50

شارجہ :کمرے میں گیس بھر جانے سے تین پاکستانی جاں بحق

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016) : شارجہ کے علاقے القادسیہ کی رہائشی عمارت میں رہائش پذیر تین پاکستانی شہری کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں پاکستانیوں کی شناخت محمد ارشد ، محمد فیاض، احمد اور تینوں روم میٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہو ا ہے کہ تینوں پاکستانی کمرے میں ایل پی جی سلنڈر کی گیس بھر جانے سے موت کی وادی میں پہنچے ۔تمام تینوں افراد کی میتوں کو فرانزک رپورٹ کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ وہ اس حادثے کی تمام پہلوؤں کی جانچ پڑتال کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :