عمان : چند ممالک کی خواتین کے لیے عمانی ویزا نئے قانون کے مطابق جاری ہوگا

جمعرات 22 دسمبر 2016 08:50

عمان : چند ممالک کی خواتین کے لیے عمانی ویزا نئے قانون کے مطابق جاری ..

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016) : رائل آف عمان پولیس کے ترجما ن کا کہناہے کہ چند ممالک کی خواتین کے لیے عمانی ویزا کے حصول میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔اب ان ممالک کی خواتین کو ویزا کے حصول کے لیے پہلے ریٹرن ٹکٹ خریدنا ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ان ممالک کی خواتین کو پہلے ریٹرن ٹکٹ ، فور سٹار ہوٹل کی بکنگ کرانی ضروری ہوگی ۔حکام کا کہناہے کہ اس قانون کا مقصد سلطنت میں ایسی خواتین کا داخلہ روکنا ہے جو یہاں آکر متعدد جرائم میں ملوث ہوتی ہیں ،ان خواتین کو روکنے کے لیئے نیا قانون بنایاگیاہے ۔