شارجہ : الیکٹرونکس کی دکانوں پر چوریاں کرنے والے تین پاکستانی ڈکیت گرفتار

جمعرات 22 دسمبر 2016 08:50

شارجہ : الیکٹرونکس کی دکانوں پر چوریاں کرنے والے تین پاکستانی ڈکیت ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016) : شارجہ کی الیکٹرونک مارکیٹ میں چوریاں کرنیوالے گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس نے شارجہ کی الیکٹرونک مارکیٹ سمیت متعدد دکانوں پر چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی ٰ کیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ گروہ تین افراد رپ مشتمل تھا اور تینوں ہی پاکستا نی شہری ہیں ۔پولیس حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد ملزمان کے اپارٹمنٹ پر چھاپ مارا اور تنیوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے کثیر تعداد میں موبائل فونز ، لیپ ٹاپس اورنقدی برآمد ہوئی ہے ۔شارجہ پولیس نے ملزمان گرفتار کر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔