دبئی:لازمی ہیلتھ انشورنس کروانے کے لیے صرف دس دن باقی ورنہ 10,000درہم جرمانہ ہو سکتاہے

جمعرات 22 دسمبر 2016 08:36

دبئی:لازمی ہیلتھ انشورنس کروانے کے لیے صرف دس دن باقی ورنہ 10,000درہم ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016) : متحد ہ عرب امارات میں لازمی ہیلتھ انشورنس کروانے کے لیئے صرف دس دن باقی ہیں۔ دس دن پورے ہونے کے ساتھ ہی دبئی میں لازمی ہیلتھ انشورنس لازمی قرار ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10,000درہم جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتاہے ۔دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے ) کے ترجمان کا کہناہے کہ اس قانون پر عمل نہ کرنے والوں کو ویزا کے مسائل کا سامنا بھی ہو سکتاہے ۔متحدہ عرب امارات کے معروف جریدے نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ضروری ہیلتھ انشورنس کے بارے میں متعدد بار خبریں شائع کی تھی ۔