دبئی : نوجوان لڑکی کی عصمت دری کی کوشش ناکام ،999پر کال کرنے سے پولیس پہنچ گئی

جمعرات 22 دسمبر 2016 08:29

دبئی : نوجوان لڑکی کی عصمت دری کی کوشش ناکام ،999پر کال کرنے سے پولیس ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016): دبئی پولیس نے نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے اماراتی شہری کو صحرائی علاقے سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق 22سالہ اماراتی نوجوان نے کینیڈا سے تعلق سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی دوست کو ڈنر کے بہانے صحرائی علاقے میں جانے کے لیئے کہا ، جس کے غیر ملکی لڑکی اس کے ساتھ چلی گئی مگر صحرائی علاقے میں پہنچتے ہیں ،اماراتی شہری نے اس سے نازیبا حرکات شروع کر دیں، غیر ملکی لڑکی کا کہناہے کہ اس نے اپنے دوست کو بڑا سمجھایا مگر وہ نہ سمجھ سکا ،جس کے بعد اس نے اس کی عصمت دری کرنے کی کوشش بھی کی لیکن بروقت میرے پاس موبائل فون تھا جس کے ذریعے 999 پر کال کی اور دبئی پولیس چند منٹوں میں اس تک پہنچ گئی ، غیر ملکی لڑکی نے دبئی پولیس کی بروقت پہنچنے کی کوشش کو سراہا ہے ۔

پولیس ذرائع نے اماراتی شہری کے بارے میں مزید معلومات دینے سے گریز کیاہے ۔