شارجہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مزید چھ نئی بسیں انٹرسٹی روٹ پر نظر آئیں گی

جمعرات 22 دسمبر 2016 08:29

شارجہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مزید چھ نئی بسیں انٹرسٹی روٹ پر نظر آئیں ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016): شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے) حکام کا کہناہے کہ شارجہ میں لمبے روٹس پر چھ نئی بسیں متعارف کروادی گئی ہیں۔ان نئی بسوں کے بعد شارجہ انٹرسٹی بسوں کی کُل تعداد 125ہو گئی ہے ۔چھ نئی بسوں کو خریدنے میں 4.5ملین درہم خرچا آیا ہے ۔

(جاری ہے)

2015میں شارجہ انٹرسٹی روڈز پر تقریباََ39بسیں شامل کی گئی تھی ۔ایس آر ٹی اے کا کہناہے کہ ان نئی بسوں سے مسافروں کو لمبے روٹس پر نئی سہولیات میسر آجائیں گی ۔ اور کافی حد تک مسافروں کی پریشانی ختم ہو جائے گی ۔ واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹرانسپورٹ کے شعبے پر خاصک توجہ دی جارہی ہے ۔