بھارت میں2افراد9کلو خام یورینیم لے جاتے ہوئے گرفتار، اٹامک انرجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جمعرات 22 دسمبر 2016 00:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے 2افراد کو9کلوخام یورینیم لے جاتے ہوئے گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان کیخلاف اٹامک انرجی ایکٹ1962کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی مہاراشٹراکے ضلع تھین میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو9کلوخام یورینیم لے جاتے ہوئے گرفتارکر لیا،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ یورینیم کھلے بازارمیں فروخت کرناچاہتے تھے ،قبضے میں لئے گئے یورینیم کی مالیت 24کروڑ روپے ہے ملزمان اسے بیرون ملک سے لائے تھے،پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف اٹامک انرجی 1962کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :