سی پیک سڑک نہیں ، پاک چین پارٹنرشپ کا منصوبہ ہے ، مغربی روٹ پر سڑک کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا گیا ،کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر بھی بات چیت کر کے سی پیک میں شامل کروائیں گے

وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 22 دسمبر 2016 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سڑک نہیں ، پاک چین پارٹنرشپ کا منصوبہ ہے ، مغربی روٹ پر سڑک کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا گیا ،کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر بھی بات چیت کر کے سی پیک میں شامل کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سڑک نہیں ، پاک چین پارٹنرشپ کا منصوبہ ہے ، مغربی روٹ پر سڑک کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا گیا ،28اور29کو بیجنگ میں جے سی سی میٹنگ ہو گی جس میں تمام وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوںگے ، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے اور کوئٹہ سرکلر ریلوے پر بھی بات چیت کر کے سی پیک میں شامل کروائیں گے اور خیبرپختونخوا کے منصوبوں پر بھی بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 8ارب ڈالر کا منصوبہ ریلوے کو پائوں پر کھڑا کر دے گا ، سی پیک نے دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا ہے، اس میں یورپی یونین برطانیہ اور روس بھی شامل ہونا چاہتے ہیں ۔