آصف زرداری سے رحمن ملک کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال اورسابق صدر کی واپسی سے متعلق مشاورت

جمعرات 22 دسمبر 2016 00:00

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آصف زرداری کی وطن واپسی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آصف زرداری کی وطن واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو مشاورت کے لئے دبئی طلب کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بھی دبئی پہنچے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :