شدید سموگ کی وجہ ے استاد لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشن کے ذریعے بچوں کو گھروں میں ہی پڑھانے لگے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 دسمبر 2016 23:58

شدید سموگ کی وجہ ے استاد لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشن کے ذریعے بچوں کو گھروں ..

شمالی چین کے بہت سے بڑے شہروں میں شدید سموگ کے باعث زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیاہے۔ حکومت نے بچوں کو سکولوں میں آنے سے منع کر دیا ہے تاہم بچوں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ گھروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی مدد سے پڑھیں۔ اب استاد سکولوں میں آکر لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے بچوں کو اُن کے گھروں میں ہی پڑھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)


استاد سوشل میڈیا ایپلی کیشن WeChat ،موبائل میسجز اور لائیو سٹریمنگ ایپس کی مدد سے بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔


اس سال ہوائی آلودگی کا پہلا ریڈ الرٹ شمالی چین کے 23 شہروں، جن میں بیجنگ بھی شامل ہے ، میں پچھلی جمعرات کو جاری کیا گیا۔ہینان کے دارالحکومت زہنگزہو کی انتظامیہ نے منگل اور بدھ کو صوبے کے تمام پرائمری سکول بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔تاہم دوسرے صوبوں میں سوموار کو بہت سے سکول اور فیکٹریاں معمول کے مطابق کھلےہیں۔