اس سال اب تک صحرائے صحارا میں برطانیہ سے زیادہ برف باری ہوچکی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 دسمبر 2016 23:58

اس سال  اب تک صحرائے صحارا میں برطانیہ سے زیادہ برف باری ہوچکی ہے

صحرائے صحارا میں رہنے والے والوں کی یاداشت کے مطابق اس سال وہاں 37سال بعد برف باری ہوئی ہے۔
الجزائر کے ایک چھوٹے سے صحرائی قصبے عین السفیرا میں کل ہونے والے برف باری نے ریت کے سرخ ذرات کو ڈھانپ لیا۔یعنی اس سال اوسط 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت والے صحرائے صحارا میں برطانیہ سے زیادہ برف باری ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)


صحرائے صحارا دنیا کا خشک ترین اور گرم ترین علاقہ ہے۔ یہاں کے رہنے والوں کے مطابق صحارا میں یہ دوسری برف باری ہے۔ اس سے پہلے 18فروری 1979 کو صحرا میں آدھے گھنٹے کے لیے برف باری ہوئی تھی جبکہ حالیہ برف باری پورے دن ہوتی رہی۔ عین السفیرا ایک دن تک برف میں ڈھکا رہا ، جس کے بعد برف نے پگھلنا شروع کر دیا۔

اس سال  اب تک صحرائے صحارا میں برطانیہ سے زیادہ برف باری ہوچکی ہے

متعلقہ عنوان :