عبدالکریم میموریل فٹبال چیمپئن شپ‘ لیمز فٹبال کلب نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

بدھ 21 دسمبر 2016 23:42

لاہور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) عبدالکریم میموریل لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ 2016 کے سلسلے میں کھیلے گے کوارٹر فائنل میں لیمز فٹبال کلب نے باٹا فٹبال کلب کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

لیمز ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ باٹا فٹبال کلب کوئی گول نہ کر سکی۔ لیمز کی طرف سے نوشیوان نے گول کیا۔اس سے پہلے بابا کارگو ، والٹن فٹبال کلب اور پی۔اے۔ایف فٹبال کلب بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکیں ہیں۔ پہلا سیمی فائنل کل ریڈرز فٹبال گرائونڈ فیصل ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :