چشتیاں،ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس 24دسمبر کو ہوگا

بدھ 21 دسمبر 2016 23:31

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء)ممبر صوبائی اسمبلی میاں فدا حسین وٹو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس 24دسمبر کو 2بجے دوپہر ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جسمیں امن و امان کی صورتحال ، صوبائی ترقیاتی پروگرام ،سدرن پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور دیگر اُمور زیر غور آئیں گے ۔اجلاس میں تمام ای ڈی اوز ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ ،میپکو ،روڈز ،بلڈنگز اور دیگر متعلقہ آفسران شرکت کریں گے ۔اجلاس میں ممبران صوبائی و قومی اسمبلی بھی شریک ہوں گے ۔