جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کیلئے اراضی مختص نہ کرنے کیخلاف وکلاء کی ہڑتال ، احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ

بدھ 21 دسمبر 2016 23:29

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے جدید جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کیلئے اراضی مختص نہ کرنے کیخلاف وکلاء کی ہڑتال ، احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا تمام دن کوئی وکیل بھی کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا ،اس طرح عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی آئندہ کیلئے تاریخیں ہو گئیں دور دراز سے پیشی پر آنیوالے سائلین کوبھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر بار رانا انور زبیر‘ جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم‘ترجمان بار ملک عبدالرئوف سولنگی‘اعجاز حسین چوہدری‘سید عابد حسین گیلانی‘ ذوالفقار علی گورائیہ ‘ میاں خالد بن سعید ‘حید رعلی و دیگر وکلاء نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وکلاء چیمبرز کیلئے جگہ مختص کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :