جمعیت علمائے پاکستان نے ملتان و خانیوال اضلاع کی کنویننگ باڈی کا اعلان کر دیا

بدھ 21 دسمبر 2016 23:29

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نے ملتان و خانیوال اضلاع کی کنویننگ باڈی کا اعلان کر دیا اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31جنوری تک علاقائی تنظیموں کے انتخابات کے علاوہ ضلعی انتخابات کے انعقاد کو پایا تکمیل تک پہنچائیں تفصیل کے مطابق ضلع ملتان کی کنویننگ کمیٹی میں مولانا صاجزادہ محمد عثمان پسروری،ارشد اقبال نیازی،ضاھی سجاد علی حامدی شامل ہیں جبکہ حاجی عاشق علی قادری کو شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کیلئے کنوینئر نامزد کیا گیا ہے اسی طرح ضلع خانیوال کیلئے صاجزادہ مولانا عزیز الرحمن مجددی(چیئرمین ) غلام فرید حامدی،پیر منیر احمد شاہ پر مشتمل کنویننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :