ملتان ، ضلع کچہری کے ریکارڈ روم میں آگ لگنے سے 100سالہ ریکارڈ جل کر خاک
ڈی سی اونے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، آگ لگنے سے ملتان میٹروبس پراجیکٹ کا کوئی ریکارڈ متاثرنہیں ہوا، بروقت قابوپاکرکچھ حدتک ریونیوریکارڈ بچالیا گیا ہے،ڈی سی او نادرچٹھہ آگ لگنے سے لینڈ،ریونیو اورسول کیسز کا ریکارڈ جل گیا ،ریکارڈ روم میں قیام پاکستان سے قبل تک کار یکارڈ بھی موجودتھا،ذرائع
بدھ 21 دسمبر 2016 23:29
(جاری ہے)
گھنٹوں طویل ریسیکو آپریشن کے باعث گاڑیوں کا پانی بھی ختم ہو گیاجس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کیلئے پانی کی بالٹیاں بھی استعمال کی گئیں۔ریسکیوآپریشن کے عمل میں فائر بریگیڈ اور ریسکیو1122کی 9گاڑیوں نے حصہ لیا۔
آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری طرف ڈی سی او ملتان نادرچٹھہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،واقعے کے محرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ روم میں پراناریکارڈ موجود تھا، تاہم جلنے والے ریکارڈ کا بھی کوئی بیک آپ نہیں اور اسی لیے آگ لگنے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگ اردو محافظ برانچ میں لگی ،جہاں عدالتی فیصلوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ آگ لگنے سے ملتان میٹروبس پراجیکٹ کا کوئی ریکارڈ متاثرنہیں ہوا۔آگ پر بروقت قابوپاکرکچھ حدتک ریونیوریکارڈ بچالیا گیا ہے۔دریں اثناء ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے ضلع کچہری ملتان کے ریکارڈ روم میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔انکوائری کمیٹی میں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر،اسسٹنٹ کمشنرصدرشامل ہیں۔دوسری طرف وکلا نے ضلعی انتظامیہ سے آگ لگنے کے واقعہ کی فوری انکوائری کا مطالبہ کر دیاہے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ ریکارڈ روم میں آگ لگنے سے جنوبی پنجاب کی جائیدادوں کاریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.