بلدیہ غربی کی حدود میںرہائش پذیر اقلیتی برادری کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتداراحمد کی بات چیت

بدھ 21 دسمبر 2016 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتداراحمد نے کہاہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میںرہائش پذیر اقلیتی برادری کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں، خصوصا ان کے مذہبی تہوارکرسمس کے حوالہ سے اقلیتی برادری کی تمام آبادیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی،روشنی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلدیاتی افسران کے ہمراہ مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانہوںنے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور دشوار گزار راستوں کو ہموار کرنے اور یہاں رہنے والوں کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانے میں عوامی شراکت کویقینی بنائیںموقع پر موجود اقلیتی نمائندوں نے ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی سربراہی میں بلدیاتی افسران و عملہ جس تندہی سے کرسمس کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کیلئے شب روز جدوجہد کررہے ہیں اس پر ہم آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔