Live Updates

پانامہ لیکس سے گھبرانے والے نہیں ‘ٹی او آر اگر وزیراعظم میاں محمد نوازشری سے شروع ہوگا تو اس اس میں بے نظیر بھٹو ،رحمان ملک،عمران خان اور جہانگیر ترین کا بھی نام آئے آگا‘کرپشن کا الزام لگانے والے بتائیں کہ سیدخورشید شاہ اور پٹواری کا بیٹا منظور وسان کیسے کھرب پتی بن گئے ہیں

مسلم لیگ(ن) سندھ کے قائم مقام صدر شاہ محمد شاہ کی پریس کانفرنس

بدھ 21 دسمبر 2016 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن) سندھ کے قائم مقام صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے گھبرانے والے نہیں ہیں،ٹی او آر اگر وزیراعظم میاں محمد نوازشری سے شروع ہوگا تو اس اس میں بے نظیر بھٹو ،رحمان ملک،عمران خان اور جہانگیر ترین کا بھی نام آئے آگا،ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ مستقبل میں بلاول زرداری اور عمران خان ساتھ ہوں گے،ہم محاز آرائی نہیں چاہتے ہیں،تاہم اگر کوئی ہمارے بڑوں پر تنقید کرے گا تو خاموش نہیں بھٹیں بھرپور جواب دیں گے ،وہ بدھ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر (ن) لیگ کراچی کے صدر منور رضا ،جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نزیر ،اقلیتی ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری کھیل داس کوہستانی ،مہیش تلریجہ ،خالد شیخ،خواجہ نئیر ودیگر بھی موجود تھے،سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرے اور بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے،ہم ساتھ دینے کو تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن انتہا کر پہنچ چکی ہے،ڈاکٹر عاصم نے کھربوں کی کرپشن کی ہے،اسی طرح ایان علی بھی5 کڑور روپے ملک سے باہر لے کر جارہی تھیں وہ کس کے پیسے ہیں عوام جاننا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن کی جڑ ہے اور کرپشن کا باپ سجاول زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نی1998 میں بھی مردم شماری کرائی تھی اور اب بھی شیڈول کے مطابق مردم شماری کرائیں گے ،البتہ پیپلزپارٹی مردم شماری سے بھاگنا چاہتے ہے ،اسی لئے جبرآئی جی سندھ کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چھوٹے صوبوں نے مردم شماری پر بات کی تھی ،مرکزی حکومت اس کے لئے تیار ہیں،تاہم کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے،ایک سوال پر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ہمارا کسی سے مک مکا تو نہیں ہے سسٹم ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے ہیں نہ غیر آئینی طریقے سے گورنر راج نافذ کریںں گے،انہوں نے کہا کہ ہم پر کرپشن کا الزام لگانے والے بتائیں کہ سیدخورشید شاہ اور پٹواری کا بیٹا منظور وسان کیسے کھرب پتی بن گئے ہیں ،میرے ساتھ ٹی وی شو میں مناظرہ کرلیں ،سارے حقائق سامنے آجائیں گے،انہوں نے کہا کہ شرجیل انعام میمن ااور مظفر پٹی ملک سے فرار ہیں اور بیرون ملک بیٹھ کر وزیراعظم کے استعفیٰ کی بات کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے ملک کو امن دیا ہے اور دہشتگردوں کا خاتمہ کیا ہے،ملک کا وزیرداخلہ ایسا دیانت دار شخص ہے جو ملک سے نہ صرف کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہے،بلکہ دہشتگردوں کے خلاف بھی عملی قدم اٹھا رہا ہے،اس سے قبل 5 سال تک ایک ایسا شخص وفاقی وزیر داخلہ تھا جس کی جھوٹ کی نشاندہی خود اسی پارٹی سے وابستہ ذوالفقار مرزا نے اسی پریس کلب میں کی تھی،انہوں نے کہا کہ صوبے میں گنے کے کاشتکار مشکلات سے دوچار ہیں،کیونکہ سجاول زرداری کا دست راست اومنی گروپ کا انور مجید اونے پونے داموں گنا خریدنے کے لئے کاشتکاروں پر دباؤ ڈال رہا ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر سعید الزماں صدیقی روبصحت ہیں اور وہ اپنے دفتری معاملات نمٹا رہے ہیں،ہم باہر سے کوئی گورنر نہیں لائے،بلکہ ایک ایسے شخص کو ذمہ داری دی ہے جس نے جوڈیشری کو وقار بلند کرنے کا کردار ادا کیا ہے،ایک مزید سوال پر انہوں نے کہا کہ2017 میں پارٹی وزیراعظم نوازشریف کی قیادت سندھ میں متحرک ہوگی اور 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں سندھ میں حکومت بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ کراچی تا حیدرآباد موٹروے کا جون یا جولائی میں افتتاح کردیا جائے گا،اسی طرح کراچی کے لئے کے فور کے منصوبے کے لئے مرکزی حکومت نے فنڈز فراہم کئے ہیں اور گرین بس سروس بھی شروع کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کی ناراضگی کی وجہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بڑی پیمانے پر کی جانے والی کرپشن ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات