جمشید دستی نے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لا نے کیلئے قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی

بدھ 21 دسمبر 2016 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لا نے کیلئے قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور رپورٹ کی روشنی میںذمہ داران کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایک قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا ی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو فوری طور پر منظر عام پر لائے اور رپورٹ کی روشنی میںذمہ داران کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔(رڈ)